سائلین کی انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد مطالبات کے حق میں نعرے بازی

سائلین کی انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد مطالبات کے حق میں ...

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اتوار کے روز بھی عدالت لگائی اور مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر درجنوں مرد و خواتین سائلین انصاف کے حصول کے لئے پہنچے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ ساتھ اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی تعینات کی گئے تھے۔ لیڈی پولیس اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد لاہور رجسٹری کے باہر تعینات کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی جانب جی پی او چوک سے جین مندر کو جانے والی سڑک کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ جی پی او بلڈنگ، پوسٹل لائف انشورنس اور ایوان اوقاف میں بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

سائلین

مزید : صفحہ آخر


loading...