کراچی پریس کلب کے عہدیداران کو جے آئی رہنماؤں کی مبارکباد

کراچی پریس کلب کے عہدیداران کو جے آئی رہنماؤں کی مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر )نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر م حمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کے نومنتخب صدر امتیاز فاران،نائب صدر سعید سربازی،جرنل سیکریٹری ارمان صابر،جوائنٹ سیکریٹری حنیف اکبر،خزانچی راجہ کامران اور گورننگ باڈی کے دیگر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارک باد دی ہے،صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھا ہوا ہے ،دی ڈیموکریٹس کی 9ویں بار کامیابی صحافی برادری کا ان کی قیاددت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران آزادیصحافت،مظلوم عوام کی داد رسی اور صحافی برادری کے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...