وانا ، 40واٹر سپلائی سکیموں میں صرف چند فعال، باقی سب بند ہونے کا انکشاف

وانا ، 40واٹر سپلائی سکیموں میں صرف چند فعال، باقی سب بند ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وانا(این این آئی) وانا میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے تنصیب کئے گئے 40واٹر سپلائی سکیموں میں صرف چند فعال، باقی سب گزشتہ دس سالوں سے بند ہونے کا انکشاف ،جس میں اکثرکی پائپ لائن ناکارہ و زنگ آلودہ ہونے کے علاوہ قیمتی مشینری خراب ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے ضائع ہوکر حکومتی خزانے کو بڑا دھچگا لگا۔اس سلسلے میں جب محکمہ پبلک ہیلتھ جنوبی وزیرستان کے اور سیر پیر شفیق سے موقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ وانا میں اکثر واٹر سپلائی سکیم بجلی کی کم وولٹیج اور نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے اب ہم نے متعلقہ ذمہ دارحکام کو اس سلسلے میں پی سی ون تیار کرکے بھیجی ہے کہ بند ہونے والے واٹر سپلائی سکیم کو شمسی توانائی میں تبدیل کرکے چالو کیا جائے ۔لیکن دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں تنصیب کئے گئے واٹر سپلائی سکیموں کو واپڈا کی جانب سے ٹرانسفارمر اور کھمبے بھی فراہم نہیں کئے گئے ہیں جو متعلقہ حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
واٹر سپلائی سکیم