کراچی کو پھر گیس بحران نے جکڑ لیا، چولھے ٹھنڈے پڑ گئے

کراچی کو پھر گیس بحران نے جکڑ لیا، چولھے ٹھنڈے پڑ گئے

سکھر (بیورو رپوٹ)شہر قائد کو ایک بار پھر گیس بحران شدیدہوگیاہے، سی این جی اسٹیشنز بند ہوگئے جبکہ گھروں میں چولھے بھی ٹھنڈے پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق گیس بحران نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، نہ صرف ڈرائیور اور مسافر حضرات پریشان ہیں بلکہ گھریلو صارفین بھی گیس غائب ہونے سے شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث ڈرائیور اور مسافروں کی پریشانی کا کوئی عالم نہیں، دوسری طرف ڈیفنس، کلفٹن، لیاری، کھارادر، مومن آباد، میٹروول، نا ظم آباد سمیت مختلف علاقوں کو گیس نہ ملنے کے باعث چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔سائٹ کے صنعت کاروں نے صورتِ حال سے تنگ آ کر اپنی فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔دوسری طرف سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)کے حکام اور صنعت کاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی نا کام ہو گئے ہیں۔معروف صنعت کار زبیر موتی وال نے بتایاکہ پیر تک گیس بحال نہیں ہوئی تو احتجاجاً صنعتیں بند کر دیں گے۔واضح رہے کہ کراچی میں گیس بحران دو ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہے،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...