سندھ میں گورنر راج نظام کیلئے زہر قاتل ہوگا،،محمد حسین محنتی

سندھ میں گورنر راج نظام کیلئے زہر قاتل ہوگا،،محمد حسین محنتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کا عادلانہ نظام ہی قوم کے تمام مسائل کا حل اور ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتا ہے، جماعت اسلامی کراچی تا کشمور سندھ بھر میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے جس میں ڈویژنل ہیڈکواٹرز کی سطح پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، ورکرز کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،لیاقت بلوچ ودیگر قائدین خطاب کریں گے، آئندہ سال جنوری کے پہلے ہفتہ میں منصورہ لاہور میں ہونے والے مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں رابطہ عوام مہم سمیت دیگر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباآڈیٹوریم میں نظم صوبہ کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ قیم صوبہ کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ گورنر راج نہیں عوام غربت،مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات سمیت اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے والے قوم سے کئے گئے وعدے پر عمل کرے۔ جماعت اسلامی اصولی وجمہوری جماعت ہے کسی غیر آئینی قدم کی حمایت نہیں کریں گے، سندھ میں گورنر راج نظام کیلئے زہر قاتل ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...