آئی جی سندھ نے واٹس ایپ نمبر عوام کے لیے عام کردیا

آئی جی سندھ نے واٹس ایپ نمبر عوام کے لیے عام کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے حالیہ واقعات کے تناظر میں عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے آس پاس یا اطراف کے علاقوں یا پڑوس میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی، مشتبہ افراد یا کوئی مشکوک گاڑی، موٹرسائیکل ،بیگ، پارسل، تھیلا ،بریف کیس وغیرہ دیکھیں تو فوری طور پر مددگار15 ، قریبی تھانہ ،ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز دفاتر کو دیکر جرائم کیخلاف پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ عوام مجھے واٹس ایپ نمبر 03000021881 پر بھی مذکورہ حوالے سے یا پھر خود کودرپیش مسائل ومشکلات اور باالخصوص پولیس کیخلاف شکایات بھی شیئر کرسکتے ہیں۔انہوں نے سندھ بھر کے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو جاری احکامات میں کہا کہ وہ اپنے واٹس ایپ نمبر فوری طور پر عوام کے لیئے عام کریں تاکہ امن وامان کی صورتحال پر مکمل کنٹرول کے ساتھ ساتھ جرائم کیخلاف پولیس کے مجموعی اقدامات کو عوام کے انفرادی اور اجتماعی کردار کی بدولت مذید تقویت بھی دی جاسکے ۔انہوں نے عوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ جرائم کیخلاف جاری جنگ میں پولیس کے ہاتھوں کو مذید مضبوط کریں کیونکہ یہ آپکی اپنی فورس ہے اسکا کام ہی قانون پسند شہریوں کا تحفظ اور امن وامان جیسے اقدامات کو تقویت دینا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...