عمران خان کو منصب پر بٹھائے جانے پر عوام میں مایوسی پھیلی، طارق فضل چوہدری
اسلام آبا (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کوآج ملک میں باگ دوڑ دی گئی لیکن وہ اپنی مقبولت کھو چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا 111واں یوم تاسیس کے موقعے پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منصب پر بٹھائے جانے کے بعد عوام میں مایوسی زیادہ پھیل رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ ہم سے گلہ کررہے ہیں کہ آپ ہماری جان ان سے کب چھڑوا رہے ہیں اور اپوزیشن خاموش کیوں ہے؟ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج ایک تجدید عہد کا دن ہے اور مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام ان ہاوس تبدیلی چاہتے ہیں، ہم اقتدار میں آئے تو امن و عامہ کی صورتحال خراب تھی مہنگائی و بدامنی تھی لیکن نواز شریف کی قیادت میں تمام کابینہ نے دن رات کام کیا اور بہتری نظر آئی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاناما پیپز ڈرامہ میں 180 پیشیاں بھگتی ہیں، اتنی پیشیوں پر ان کا نام گنز بک اف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جانا چاہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 35 سالہ سیاسی دور میں اربوں ڈالر کے منصوبے ہوئے ان میں ایک پائی کا بھی الزام نہیں ہے، سزا میں میاں نواز شریف کے خلاف ایک لفظ بھی بدعنوانی کا نہیں لکھا گیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کی تنظیم سازی جاری ہے، جلد دیہی اور شہروں علاوقوں میں جو عہدے خالی ہیں انہیں پر کریں گے۔
طارق فضل چوہدری