عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش کل منایاجائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہانیاں(آن لائن) عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش یکم جنوری 2019ء منگل کو منایاجائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ء کو بھارت کے شہر گجرات کے علاقہ کاٹھیا وار میں پیدا ہوئے ان کے والد عبدالشکور ایدھی ممبئی میں کاروبار کرتے تھے قیام پاکستان کے بعد عبدالستار ایدھی کراچی منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے خدمت خلق کا آغاز کیاانسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فاؤنڈیشن کے400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔25جنوری2013ء کو وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے اور8جولائی2016ء کو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -