مختلف حادثات میں4افراد جاں بحق، خاتون سمیت 5 زخمی

مختلف حادثات میں4افراد جاں بحق، خاتون سمیت 5 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں چار مختلف ٹریفک حادثات میں4افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے ناظم آباد انڈر پاس کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا، جیسے طبی امدادکے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیاتاہم زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا، جس کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی جبکہ حادثہ میں ایک خاتون بھی معمولی زخمی ہوئی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔دوسری جانب نیو سبزی منڈی میں کوچ اور رکشے میں تصادم سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، بھینس کالونی میں گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ملیر کالا بورڈ کے قریب بس کی ٹکر سے خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...