کرنل شیر خان شہید کا49واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

کرنل شیر خان شہید کا49واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے کرنل شیر خان شہید کا 49واں یوم پیدائش یکم جنوری 2019ء بروز منگل منایا جائے گااس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے 1999ء میں بھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہیدیکم جنوری 1970ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔
کرنل شیر خان

مزید :

صفحہ آخر -