مراد علی شاہ کو جیل بھی ہوجائے تب بھی وزیر اعلیٰ رہیں گے، محمد علی درانی

مراد علی شاہ کو جیل بھی ہوجائے تب بھی وزیر اعلیٰ رہیں گے، محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی کا کہنا ہے اگر مراد علی شاہ کو جیل میں بھی ڈال دیا جائے تب بھی وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے، اگر انہیں ہٹانا ہے تو پی پی کے 45 سے 50 لوگوں کی حمایت درکار ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے بتایا سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کو پیپلز پارٹی کے 20 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جس کے بعد وزیر اعلیٰ کو ہٹانا ممکن ہوجائے گا۔سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا کہ جب تک فگر 45 سے 50 کے درمیان نہیں پہنچتا تب تک کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔ یعنی اگر آدھی پیپلز پارٹی بغاوت کردے تو ہی وزیر اعلیٰ کو ہٹایا جاسکتا ہے بصورتِ دیگر مراد علی شاہ کو جیل میں بھی ڈال دیا جائے تب بھی وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے۔محمد علی درانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب اور اس کے خلاف عدم اعتماد بھی شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوتا ہے۔ آئینی طور پر ایک پارٹی کے لوگ پابند ہوتے ہیں کہ اپنی پارٹی کو ہی ووٹ دیں، اس کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ جب تحریک عدم اعتماد آئے تو پیپلز پارٹی کے لوگ ووٹنگ سے غائب ہوجائیں جس سے اپوزیشن کو برتری حاصل ہوجائے گی ، لیکن ایسا کرنے سے اس تبدیلی کی اخلاقی حیثیت کیا رہ جائے گی؟۔
درانی

مزید :

صفحہ آخر -