فلپائن میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 26افراد ہلاک ، 22ہزار بے گھر

فلپائن میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 26افراد ہلاک ، 22ہزار بے گھر

منیلا(آئی این پی)فلپائن کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 22 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اتوار کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس اور ہنگامی حالات کے محکمے کے مطابق ان شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ملک کے چھ صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں ہیں، جب کہ سب سے زیادہ مثاثرہ صوبہ البی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...