امریکا کی 29سالہ الیگزینڈریا اوکاسیو ویٹرس رکن کانگریس بن گئیں

امریکا کی 29سالہ الیگزینڈریا اوکاسیو ویٹرس رکن کانگریس بن گئیں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا اپنی کئی برائیوں کے باوجود دنیا میں وہ ملک ہے جہاں ترقی کے مواقع لوگوں کو برابری کی سطح پر میسر ہیں،29 سالہ امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو نے کہا ہے وہ اب سے ایک سال پہلے تک ایک بار میں محض ویٹرس تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے الیگزینڈریا نے کہا کہ گزشتہ سال اِنھی دنوں میں وہ بار میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس کے انتخابات کے لیے مہم چلا رہی تھیں۔انھوں نے کہا کہ وہ وقت عجیب تھا جب تاریکی اور امید دونوں ان کے ساتھ ساتھ تھے، ہماری کمزوریاں مایوس کْن تھیں۔

، ہمیں مسترد کردیا گیا تھا، لیکن ہمیں معلوم تھا کہ صحیح بات کے لیے کی جانے والی جدوجہد ضرور رنگ لاتی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...