سعودی عرب،پولیس کی کارروائی ،2شہری گرفتار ، شراب برآمد

سعودی عرب،پولیس کی کارروائی ،2شہری گرفتار ، شراب برآمد

مکہ مکرمہ (آئی این پی)قانون نافذکرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے ثول مرکز میں متعین اہلکاروں نے 2سعودیوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ ، ینبع شاہراہ پر معمول کی گشت کے دوران پولیس پارٹی کوایک گاڑی پل کے نیچے کھڑی دکھائی دی جس پر اہلکاروں نے حالت جاننے کیلئے گاڑی کے پا س پہنچے جس میں 2افراد سوار تھے ۔ پولیس کو دیکھتے ہی انہو ں نے گھبراہٹ میں وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں نے انہیں فرار ہونے کا موقع نہ دیا ۔

گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں رکھی ہوئی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں

مزید : عالمی منظر


loading...