سعودی عرب کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد کا اعلان

سعودی عرب کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے امداد کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے دی جانے والی امداد مشرق بعید میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق "اونروا" کے ہائی کمشنر بیبر کرینپول نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے گذشتہ ماہ 28 نومبر کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے ادا کی جائے گی۔ اس رقم کو صرف کرنیکی نگرانی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کریں گے۔ یہ رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے کاموں پر صرف کی جائے گی۔"اونروا" کے سربراہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے بھاری رقم بہ طور امداد فراہم کرنے کے اعلان پر ریاض حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے دی جانے والی امداد سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے کو درپیش مالی بحران کے حل میں مدد ملے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...