سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی
سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی تاہم آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت عظمیٰ نے بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت دیگر سے جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب طلبی کے نوٹس جاری کررکھے ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف 16 ریفرنسز دائر کرنے کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب ملزمان انور مجید اور عبدالغنی نے سپریم کورٹ میں اپنے جمع کرائے گئے جواب میں خود کو معصوم قرار دے کر جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی سربراہ نے 20 دسمبر کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی،بعدازاں حکومت نے رپورٹ کی روشنی میں پیپلزپارٹی کی قیادت سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...