سندھ میں سیاسی ہلچل: فواد چوہدری انتہائی اہم دورے پرآج کراچی پہنچیں گے

سندھ میں سیاسی ہلچل: فواد چوہدری انتہائی اہم دورے پرآج کراچی پہنچیں گے
سندھ میں سیاسی ہلچل: فواد چوہدری انتہائی اہم دورے پرآج کراچی پہنچیں گے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تبدیلی کے مطالبے کے بعد صوبے میں سیاسی ہلچل دیکھی جارہی ہے اور موجودہ صورتحال میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری آج کراچی پہنچیں گے۔

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا اور اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر مملکت شہریار آفریدی اور حلیم عادل شیخ نے جی ڈی اے کے رکن صوبائی اسمبلی سردار علی گوہر مہر سے ملاقات کی۔سندھ اسمبلی میں ان ہاو¿س تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 99 اور مشترکہ اپوزیشن کی 64 نشستیں ہیں اور اکثریت حاصل کرنے کے لیے اسمبلی میں 85 نشستیں درکار ہیں اور موجودہ صورتحال میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن کے پاس عددی اکثریت موجود نہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...