سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 99 میں سے کتنے اراکین نے تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا گیا؟ ایسا دعویٰ کہ زرداری کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 99 میں سے کتنے اراکین نے تحریک انصاف سے رابطہ ...
سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 99 میں سے کتنے اراکین نے تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا گیا؟ ایسا دعویٰ کہ زرداری کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  


کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں 89 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں جس کے لیے پی ٹی آئی نے 89 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے ذرائع تحریک انصاف کے مطابق پیپلزپارٹی کے متعدد اراکین سندھ اسمبلی رابطے میں ہیں۔سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اراکین کی تعداد 99 ہے، تحریک انصاف کی 30، ایم کیو ایم کی 21، جی ڈی اے کی 14، تحریک لبیک کی 3 اور ایم ایم اے کی ایک نشست ہے۔

دوسری جانب وفاق کی طرح سندھ میں بھی ایم کیو ایم کے ووٹ اہمیت اختیار کرگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ قیادت سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا جائے گا، جو سندھ اور شہری علاقوں کے مفاد میں ہوگا وہی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : سیاست


loading...