آپ عدالت کے افسرہیں،آپ کوپیش ہونے سے کون روک سکتاہے؟چیف جسٹس کا فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ

آپ عدالت کے افسرہیں،آپ کوپیش ہونے سے کون روک سکتاہے؟چیف جسٹس کا فاروق ایچ ...
آپ عدالت کے افسرہیں،آپ کوپیش ہونے سے کون روک سکتاہے؟چیف جسٹس کا فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں وزیر داخلہ برائے مملکت شہریار آفریدی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کی،جے آئی ٹی کے سربراہ اور ارکان عدالت میں پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی طرف سے پیش ہونے کی معذرت کر لی،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری،فریال تالپورکی نمائندگی فاروق نائیک کررہے تھے،فاروق ایچ نائیک کوبھی کیس میں ملوث کردیاگیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے فاروق نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوکیس سے الگ ہونے کی اجازت نہیں دیں گے،ایک رپورٹ تھی،ابھی ہم نے اس پرکچھ نہیں کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت کے افسرہیں،فاروق ایچ نائیک کوپیش ہونے سے کون روک سکتاہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ تمام وزرانے ٹی وی پرتبصرے شروع کردیئے،لطیف کھوسہ نے کہا کہ جعلی آڈیوٹیپ چلادی گئی،یہ میری آوازہی نہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایف آئی اے سے پوچھتے ہیں کس نے یہ جعلی آڈیوٹیپ چلائی۔