سینئر اداکار قادر خان کی موت کی افواہوں کے بعد حقیقت سامنے آگئی

سینئر اداکار قادر خان کی موت کی افواہوں کے بعد حقیقت سامنے آگئی
سینئر اداکار قادر خان کی موت کی افواہوں کے بعد حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکارقادرعلی خان کے بیٹے نے اپنے والد سے متعلق موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں زیادہ تر مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے اداکار قادر علی خان گزشتہ کافی دن سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ روزسےہندو انتہا پسندوں نے  قادرخان کی موت کی خبریں پھیلادی  تھیں جس کے بعد ان کے بیٹے سرفراز نے والد کی موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرو ں کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہترہے۔

قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پزیرہیں، قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے انہیں شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔

مزید :

تفریح -