سپریم کورٹ نے آصف زرداری کوجواب جمع کرانے کےلئے1 ہفتے کاوقت دے دیا

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کوجواب جمع کرانے کےلئے1 ہفتے کاوقت دے دیا
سپریم کورٹ نے آصف زرداری کوجواب جمع کرانے کےلئے1 ہفتے کاوقت دے دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کوجواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیدیااور عدالت نے فاروق ایچ نائیک کے کیس میں پیش ہونے سے معذرت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق سمیت دیگر جے آئی آرکان سپریم کورٹ میں موجود ہیں جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان ابوطالب، پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، لطیف کھوسہ، فاروق ایچ نائیک، فرحت اللہ بابر اور دیگر بھی عدالت میں موجود ہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کیس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، عدالت عظمیٰ نے فاروق ایچ نائیک کی استدعا مسترد کر دی۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک مقدمے میں آصف زرداری کے وکیل تھے، جے آئی ٹی نے فاروق ایچ نائیک کوبھی ملزم بنا دیا۔وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی بنیاد پرفاروق نائیک نے آصف علی زرداری اورفریال تالپور کی وکالت سے معذرت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک کو پیش ہونے سے کون روک سکتا ہے؟

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ جودستاویزات درکارہیں وہ فراہم کردی ہیں، آصف علی زرداری کی جواب داخل کرانے کےلئے مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کتنا وقت چاہیے، چار دن کافی ہیں، فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ 4 روزمیں جواب داخل کرا دیں گے۔عدالت نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کوجواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیدیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...