فاٹااورپاٹامیں ایف سی آرقانون کے خاتمے سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواحکومت سے کل تک جواب طلب کر لیا

فاٹااورپاٹامیں ایف سی آرقانون کے خاتمے سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے ...
فاٹااورپاٹامیں ایف سی آرقانون کے خاتمے سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواحکومت سے کل تک جواب طلب کر لیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فاٹااورپاٹامیں ایف سی آرقانون کے خاتمے سے متعلق کیس میں خیبرپختونخواحکومت سے کل تک جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے فاٹااورپاٹامیں ایف سی آرقانون کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس ثاقب نثا رنے استفسار کیا کہ کیافاٹااورپاٹادونوں ریگولیٹ ہوتے تھے؟ہائیکورٹ کافیصلہ آچکا،اس وجہ سے فیصلہ تحریرنہ کرسکے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ نے کیافیصلہ دیا؟ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عدالت نے قانون ختم کرکے ایک ماہ کاوقت دیاہے،ہماراایشو ہے کہ زیادہ مہلت دی جائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پھرہم آپ کو 6 ماہ دے دیتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پہلے وہاں پولیٹیکل ایجنٹ کام کرتے تھے،اب پولیس چاہئے،چیف جسٹس نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت اپناموقف تحریری طورپردے، عدالت نے خیبرپختونخواحکومت سے کل تک جواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...