جعلی اکاؤنٹس کیس، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سپریم کورٹ پہنچ گئے

جعلی اکاؤنٹس کیس، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سپریم کورٹ پہنچ گئے
جعلی اکاؤنٹس کیس، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سپریم کورٹ پہنچ گئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثا رکے حکم پر سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی جس دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اور ارکان سپریم کورٹ پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری ،بلاول بھٹو، فرتال تالپوراور وزیراعلیٰ سندھ کے وکلاءبھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ172 افراد کے نام ایل سی ایل میں کیوں ڈالے گئے؟جس نے 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے وہ 15 منٹ میں پیش ہو،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالناشخصی آزادی کے منافی ہے ،آپ کے پاس لوگوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا کیا جواز ہے؟

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بینچ کے روبرو پیش ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...