سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، پی ٹی آئی کا کوئی رکن شریک نہ ہوا،کمیٹی نے ای سی ایل قوانین میں ترمیم کابل منظور کر لیا

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، پی ٹی آئی کا کوئی رکن شریک نہ ...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، پی ٹی آئی کا کوئی رکن شریک نہ ہوا،کمیٹی نے ای سی ایل قوانین میں ترمیم کابل منظور کر لیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ای سی ایل قوانین میں ترمیم کا بل منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس ہوا،ای سی ایل قانون میں تبدیلی کابل سینیٹر رضاربانی نے پیش کیا،وزارت داخلہ کی جانب سے ترمیمی بل کی مخالفت کی گئی،کمیٹی کے 3ارکان شریک،پی ٹی آئی کاکوئی بھی رکن موجودنہیں تھا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ شخص کو 24 گھنٹے میں مطلع کیاجائے،وفاقی حکومت کوٹھوس وجوہات اوربنیادفراہم کرناہوگی، اپیل پروفاقی حکومت 15 دن میں جواب دینے کی پابندہوگی،جواب نہ دینے پرای سی ایل کافیصلہ ازخودختم تصورہوگا،سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے ای سی ایل قوانین میں ترامیم کا بل منظور کر لیا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...