میمو گیٹ سکینڈل،عدالتی معاون کی حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ کی استدعا منظور

میمو گیٹ سکینڈل،عدالتی معاون کی حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق ان کیمرہ ...
میمو گیٹ سکینڈل،عدالتی معاون کی حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ کی استدعا منظور

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے میمو گیٹ کیس میں حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ کی استدعا منظور کر لی اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے میمو گیٹ سکینڈل کی سماعت کی،عدالتی معاون احمربلال صوفی عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نثار نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کی واپسی سے متعلق کوئی پیشر فت ہوئی؟عدالتی معاون نے کہا کہ عدالت کو ان کیمرہ پیشرفت سے آگاہ کریں گے، عدالت نے عدالتی معاون کی استدعامنظور کر لی اورکیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...