سعودی عرب : سپر مارکیٹوں اور راشن کے کاروبار سے غیر ملکیوں کی مکمل چھٹی کا منصوبہ

سعودی عرب : سپر مارکیٹوں اور راشن کے کاروبار سے غیر ملکیوں کی مکمل چھٹی کا ...
سعودی عرب : سپر مارکیٹوں اور راشن کے کاروبار سے غیر ملکیوں کی مکمل چھٹی کا منصوبہ

  


ریاض ( آن لائن)سعودی عرب نے راشن کے کاروبار سے تارکین وطن کی مکمل چھٹی کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔راشن کے کاروبار کی سعودائزیشن سے 35 ہزار سعودی شہری روزگار پائیں گے جبکہ 6 ارب سعودی ریال کو ملک سے باہر جانے سے روکا جا سکے گا۔

سعودی عرب کے ماہرین معاشیات نے راشن کے کاروبار میں غیر ملکی تارکین وطن کا کردار ختم کرنے پر زور دینا شروع کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ رواشن کے کاروبار کو اگر سعودی شہریوں کے حوالے کر دیا جائے تو سالانہ 6 ارب سعودی ریال کو ملک سے باہر جانے سے روکا جا سکے گا۔

سعودی ماہرین معاشیات کا ماننا ہے کہ اس فیصلے پر عمل ددرآمد کے ذریعے 35 ہزار سے زائد سعودی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کئیے جا سکیں گے۔انکا کہنا تھا کہ اس فیصلے کو مکمل طور پر اور اچانک نافذ العمل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کو مرحلہ وار عملی جامہ پہنانا ہو گا۔

مزید : عرب دنیا


loading...