جے آئی ٹی سمجھ نہیں آ رہی ،کیا سمجھ کر مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا،چیف جسٹس کا جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

جے آئی ٹی سمجھ نہیں آ رہی ،کیا سمجھ کر مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل میں ...
جے آئی ٹی سمجھ نہیں آ رہی ،کیا سمجھ کر مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا،چیف جسٹس کا جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کی، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا،جے آئی ٹی سمجھ نہیں آ رہی ،کیا سمجھ کر مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا۔

احسن صادق نے کہا کہ ہم نے سٹیٹس کو نہیں کرداردیکھ کر نام ای سی ایل میں ڈالے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میرا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیں ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم میں دیتا ہوں ،آپ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تضحیک ہو گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...