تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے سے متعلق تحریک التواءجمع کرا دی

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے سے متعلق تحریک ...
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے سے متعلق تحریک التواءجمع کرا دی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے سے متعلق تحریک التواءجمع کرا دی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماءخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اس تحریک التواءکی مخالفت کی تو بھرپور مذمت کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں آئیں اور جے آئی ٹی میں ہونے والے انکشافات پر عوام کو آگاہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک التواءسندھ اسمبلی میں جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ مراد علی شاہ نے اومنی گروپ اور سمٹ بینک میں جس طرح کا کردار ادا کیا اور جے آئی ٹی میں اس حوالے سے جو کچھ بتایا گیا، وہ اس پر وضاحت کریں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چائنہ کٹنگ میں مذہبی زمینیں بھی نہیں چھوڑیں گئیں اور مندر کی زمین پر قبضہ کرنے کے علاوہ جمنیزیم کی زمین بھی ہتھیا لی گئی۔ چائنہ کٹنگ کی باتیں بڑے زمانے سے ہوتی تھیں لیکن اب پتہ چلا کہ میرے حلقے کلفٹن میں بھی چائنہ کٹنگ ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ اس وقت صوبہ سندھ میں سب سے اہم معاملہ جے آئی ٹی کے انکشافات ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس تحریک التواءکو منظور کیا جائے اور اگر پی ٹی آئی نے اس کی مخالفت کی تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے دل میں چور نہیں ہے اور وہ خود کو صادق اور امین سمجھتے ہیں تو آنے والے اجلاس میں اس تحریک التواءکو منظور کریں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شریک ہوں اور سپریم کورٹ میں جمع ہونے والی جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے وضاحت کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...