سعودی عرب کی ایسی شخصیت آرمی چیف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئی کہ وزیراعظم بھی خوشی سے ’کھِل‘ اٹھیں گے

سعودی عرب کی ایسی شخصیت آرمی چیف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئی کہ وزیراعظم بھی ...
سعودی عرب کی ایسی شخصیت آرمی چیف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئی کہ وزیراعظم بھی خوشی سے ’کھِل‘ اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی جس دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -