جاوید آفریدی نے ایک اور شاندار کام کر دیا، جان کر آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

جاوید آفریدی نے ایک اور شاندار کام کر دیا، جان کر آپ بے اختیار داد دینے پر ...
جاوید آفریدی نے ایک اور شاندار کام کر دیا، جان کر آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کیساتھ ایم او یو پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے مل کر تعلیم اور صحت کے شعبے میں کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر اور برطانیہ کے سابق سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جاوید آفریدی اور ڈیوڈ ملی بینڈ نے زلمی فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے مل کر دنیا بھر اور خصوصاً پاکستان میں تعلیم کے شعبے پر کام کریں گے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن خیبرپختونخواہ اور پاکستان میں تعلیم اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کیلئے پہلے سے ہی کوشاں ہے اور انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے بعد عالمی سطح پر بھی ان تمام شعبوں میں کام کریں گے۔

ڈیوڈ ملی بینڈ نے زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ زلمی فاونڈیشن اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی مل کر نوجوانوں اور خصوصا خواتین کی تعلیم کے شعبے پر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ زلمی فاونڈیشن گزشتہ چند سال سے خیبر پختونخوا اور پاکستان میں نوجوانوں، خواتین اور اقلیتی برادری کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام رہی ہے جبکہ زلمی فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کی پہلی زلمی سکول لیگ کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے بعد دنیا کی پہلی زلمی مدرسہ لیگ بھی منعقد کرائی گئی۔

مزید : کھیل


loading...