” مرادعلی شاہ کا اقتدار ختم ، عثمان بزدار بھی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ، عمران خان کیلئے سال 2019۔۔۔“ معروف ماہر فلکیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی، سارا نقشہ ہی کھینچ کر رکھ دیا

” مرادعلی شاہ کا اقتدار ختم ، عثمان بزدار بھی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ، عمران ...
” مرادعلی شاہ کا اقتدار ختم ، عثمان بزدار بھی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ، عمران خان کیلئے سال 2019۔۔۔“ معروف ماہر فلکیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی، سارا نقشہ ہی کھینچ کر رکھ دیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) ماہر فلکیات آغا بہشتی نے کہا ہے 2019ءمیں پاکستان ترقی، کامیابی اور خوشحالی کی طرف جاتا نظر آرہا ہے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیا سال مضبوطی کا ہے، پیپلزپارٹی پتوں کی طرح گرنے والی ہے، ان کا احتجاج سے عمران خان کے اقتدار کو کوئی خطرہ نہیں، ان کی اہلیہ ان کیلئے خوش قسمتی کا باعث ہیں۔مراد علی شاہ تبدیل ہوں گے، 2020ءعثمان بزدار نہیں رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  ٹیر وکار ڈریڈ عالیہ نذیر نے کہا نیا سال عمران خان کیلئے قدرے اچھا ہے مگر شروع کے چھ ماہ میں مہنگائی کا طوفان، قدرتی آفات دکھائی دیتی ہیں، سندھ حکومت ڈانواں ڈول ہے، گورنر راج لگ جائے گا یا پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی ،مراد علی شاہ بھی اندر ہوں گے، سندھ حکومت ان کے ہاتھ سے نکل جائے گی، صنم بھٹو شاید وقتی طور پر آجائیں ۔ 

پامسٹ اے ایس چودھری نے کہا عمران خان کے برسراقتدار آنے سے ملکی معیشت بہتر ہوگی، بشریٰ بی بی عاملہ ہے، انہیں روحانی علوم میں دسترس حاصل ہے، جس کی بدولت عمران خان کی سیاسی زندگی میں بہتری آئے گی، عثمان بزدار وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /لائف سٹائل /مخفی علوم


loading...