سپریم کورٹ ؛اصغرخان عملدرآمدکیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

سپریم کورٹ ؛اصغرخان عملدرآمدکیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
سپریم کورٹ ؛اصغرخان عملدرآمدکیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے اصغرخان عملدرآمدکیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اصغرخان عملدرآمدکیس کی سماعت کی،وکیل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ 24 سال پراناہے اورسیاستدانوں نے رقوم لینے سے انکارکیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایف آئی اے نے توکہہ دیاشہادت ہی کوئی نہیں،ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ تمام بیانات میں جھول ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ ایئرمارشل(ر)اصغرخان سے متعلق ہے،معاملہ کافی عرصہ سردخانے میں رہا،سپریم کورٹ نے معاملے کودوبارہ اٹھایا،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے سویلین کی حدتک کیس کی تفتیش کی،ایف آئی اے نے اس معاملے میں بہت تفتیش کی۔

عدالت نے کہاکہ تفتیش سے ثابت ہواپیسہ تقسیم ہوا،ایف آئی اے نے فائنل رپورٹ پیش کردی ہے،ایف آئی اے نے رپورٹ میں کہااس کے پاس کوئی شہادت نہیں،ایف آئی اے نے معاملہ ختم کرنےکی سفارش کی ہے،عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ ایئرمارشل (ر)اصغرخان کی درخواست پرشروع کیاگیا،عدالت نے اصغرخان کے قانونی ورثا کونوٹس جاری کردیئے اوراصغرخان عملدرآمدکیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...