مریم کی نوازشریف سے ملاقات، مریم نواز نے آج کوٹ لکھپت جیل میں والد کو کیا بتایا؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا

مریم کی نوازشریف سے ملاقات، مریم نواز نے آج کوٹ لکھپت جیل میں والد کو کیا ...
مریم کی نوازشریف سے ملاقات، مریم نواز نے آج کوٹ لکھپت جیل میں والد کو کیا بتایا؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں گھر سے لایا ہوا کھانا بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ نجی ٹی وی آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز شریف نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مایوس کن صورتحال سے بھی اپنے والد کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں قید کی سزا ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ عدالت نے انہیں 7 سال قید اور اربوں روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔ سزا ملنے پر نواز شریف نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...