”ان کھلاڑیوں کی جگہ خطرے میں ہے اور۔۔۔“ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کھلاڑیوں پر ’بجلیاں‘ گرا دیں

”ان کھلاڑیوں کی جگہ خطرے میں ہے اور۔۔۔“ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ...
”ان کھلاڑیوں کی جگہ خطرے میں ہے اور۔۔۔“ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کھلاڑیوں پر ’بجلیاں‘ گرا دیں

  


سینچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بھی ڈریسنگ روم کے ماحول پر سوال اٹھا دئیے ہیں اور اس کیساتھ ہی انہوں نے قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے گرانٹ فلاور نے کہا کہ ڈریسنگ روم کی اس وقت جو صورتحال ہے، اس سے کہیں زیادہ بہتر فضاءمیں نے دیکھ رکھی ہے اور اس وقت ایک دو نہیں بلکہ چند کھلاڑیوں کی پوزیشن خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈریسنگ روم کا ماحول بہترین نہیں ہے، ہارنے والی زیادہ ٹیموں کا ماحول اچھا نہیں تھا اور کوئی بھی شکست پسند نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے مگر کچھ کھلاڑیوں کی جگہ خطرے میں ہے اور اب صرف ایک یا دو بلے بازوں کی بات نہیں بلکہ آپ اس سے زیادہ کھلاڑیوں پر انگلی اٹھا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اندر کی خبریں کس نے افشاءکیں مگر انہیں خود کو آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی دورہ ٹیم ورک پر منحصر ہوتا ہے اور آپ کو ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے فیملی کی طرح پیش آنا ہوتا ہے۔ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں سے کچھ سخت الفاظ کہے مگر ان میں کچھ سچائی بھی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو کچھ تعجب ہوا مگر انہوں نے مکی آرتھر کی باتیں پوری توجہ کیساتھ سنیں، ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ بعض اوقات کھلاڑی سے سخت لہجے میں بات کرتے ہیں، وہ ایسا کرنے والے پہلے یا آخری کوچ نہیں ہیں، اگر کھلاڑی مضبوط شخصیت کے مالک ہیں تو وہ نہ صرف باؤنس بیک کریں گے بلکہ ان باتوں کو ایک چیلنج کے طور پر لیں گے۔

مزید : کھیل


loading...