اراضی قبضہ کیس، لیگی ایم این اے افضل کھوکھراور ان کے بھائی شفیع کھوکھر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اراضی قبضہ کیس، لیگی ایم این اے افضل کھوکھراور ان کے بھائی شفیع کھوکھر کی ...
اراضی قبضہ کیس، لیگی ایم این اے افضل کھوکھراور ان کے بھائی شفیع کھوکھر کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر اور بھائی شفیع کھوکھر کی اراضی قبضہ کیس درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لیگی ایم این اے افضل کھوکھر اور ان کے بھائی نے اراضی قبضہ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا،سیشن کورٹ نے دونوں بھائیوں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتای 50,50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض منظو ر کر لی۔ تفتیشی افسر کا کہناہے کہ لیگی رکن قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ غلام دستگیر کی مدعیت پر درج کیا گیا ہے ،جس میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ افضل کھوکھر نے پلاٹ کے جعلی کاغذات بنوا کر پلاٹ اپنے نام کروایا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...