”میں عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں مراد سعید اور سندھ کی چیخوں میں بہت فرق ہے“

”میں عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں مراد سعید اور سندھ کی چیخوں میں بہت فرق ...
”میں عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں مراد سعید اور سندھ کی چیخوں میں بہت فرق ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سیاستدان مخالفین پر طنز کے تیر برسانے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے اور بعض اوقات اپنے دل کی ’بھڑاس‘ نکالنے کیلئے اخلاقیات کی تمام حدود عبور کر جاتے ہیں اور یقین کرنا ہی مشکل ہو جاتا ہے کہ عوامی نمائندگان یہ سب کچھ کہہ رہے ہیں۔
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ اس پر خوب ملکہ رکھتے ہیں مگر اب انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے کیلئے ایسا بیان دیدیا ہے کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں رانا ثناءاللہ نے عمران خان کے ’سندھ سے چیخیں سنائی دینے‘ سے متعلق بیان کو مراد سعید کی ’چیخوں‘ سے تشبیہ دیدی جس پر سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے اور ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
رانا ثناءاللہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں ”میں ذاتی طور پر جانتا ہوں عمران خان کو چیخیں نکلوانے اور چیخیں سننے کا بڑا شوق ہے اور وہ اس سے بڑا لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن عمران خان صاحب!!! سندھ کی چیخوں اور مراد سعید کی چیخوں میں بڑا فرق ہے۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔


رانا ثناءاللہ جیسے ہی یہ بات کہتے ہیں کہ تو پنڈال قہقہوں سے گونج اٹھتا ہے تاہم اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں ایسا غیر اخلاقی بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان اور مراد سعید کے بارے میں انتہائی شرمناک الزامات عائد کئے تھے اور اسی تناظر میں ہی رانا ثناءاللہ نے یہ بیان بھی دیا ہے۔