وزیراطلاعات فوادچودھری کادورہ سندھ منسوخ

وزیراطلاعات فوادچودھری کادورہ سندھ منسوخ
وزیراطلاعات فوادچودھری کادورہ سندھ منسوخ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دورہ سندھ منسوخ ہو گیا،دورے کی منسوخی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے آج سندھ کا دورہ کرناتھا اس دورے کے دوران وفاقی وزیر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل، ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا،پیرپگارا،لیاقت جتوئی ،ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے رہنماﺅں اور دیگر سے ملاقاتیں کرنا تھیں جس میں سندھ میں حکومت کی تبدیلی اور جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق معاملات پر غور کیا جانا تھا تاہم وفاقی وزیراطلاعات نے سندھ کا دروہ منسوخ کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...