آصف زرداری اجازت دیں تو پی ٹی آئی کی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

آصف زرداری اجازت دیں تو پی ٹی آئی کی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو
آصف زرداری اجازت دیں تو پی ٹی آئی کی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے آصف زرداری اجازت دیں تو پی ٹی آئی کی حکومت گرا سکتے ہیں، ان کی حکومت تو 6 ووٹوں پر کھڑی ہے، حکومت گرا اور انہیں گرفتار بھی کرا سکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مقتول علی رضا عابدی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے علی رضا عابدی کے والد سے تعزیت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا علی رضا عابدی جیسے سیاستدانوں کی اس شہر کو ضرورت ہے، ملک میں اس وقت دہشتگردی کا بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن ہماری توجہ کہیں اور ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے، جے آئی ٹی اور حکومت کا گٹھ جوڑ عوام دیکھ رہے ہیں، حکومت کا ایک وزیر ایف آئی اے والوں کے پاس بیٹھا رہتا تھا، ہم عدالتوں میں اپنا کیس لڑیں گے، آصف زرداری نے ہر کیس کا مقاملہ کیا اور ہر وہ بری ہوئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...