چیئرمین پی اے سی کا 6 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان، ایف آئی اے یا نیب کو دبانے کا تاثر غلط ہے: شہباز شریف

چیئرمین پی اے سی کا 6 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان، ایف آئی اے یا نیب کو ...
چیئرمین پی اے سی کا 6 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان، ایف آئی اے یا نیب کو دبانے کا تاثر غلط ہے: شہباز شریف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے نمائندے نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ چیئرمین پی اے سی نے ایف آئی یا نیب کو دباﺅ میں لانے کے تاثر کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے نمائندے کی کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ آڈٹ کیلئے 1463 آڈیٹرز کی کمی ہے اور اس وقت آڈیٹر جنرل آفس میں 1691 آڈٹ حکام ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نے ایف آئی اے یا نیب کو پہلے اجلاس میں دباﺅ میں لانے کا تاثر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اراکین کمیٹی کے ذہن میں کچھ سوالات تھے جو پوچھے گئے اور کمیٹی ارکان اداروں کی پچھلے ادوار سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے 6 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد کمیٹیوں کیلئے نام دیدئیے جائیں تاکہ ان کا قیام عمل میں لا کر نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان ذیلی کمیٹیوں میں سے ایک کمیٹی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کیلئے ہو گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...