تحریک انصاف کی سیاسی درجہ حرارت کم کرنے نئی حکومت عملی مرتب ، وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا عندیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی حکومت نے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا عندیہ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے جانے پر سپریم کورٹ کے اظہار برہمی پروزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکومت نے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پرغور کیااور اسی سلسلے میں فوادچودھری نے وزیراعظم کی ہدایت پردورہ سندھ منسوخ کیا۔
ذرائع وفاقی حکومت کا کہناہے کہ حکومت نے نئی حکمت عملی مرتب کے مطابق سیاسی درجہ حرارت کم کیاجائےگا، وفاق حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اوربلاول کانام ای سی ایل سے نکالنے کاعندیہ دیدیا۔