پاکستانی کرکٹر ثناءمیر نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

پاکستانی کرکٹر ثناءمیر نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، پاکستانیوں ...
پاکستانی کرکٹر ثناءمیر نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیرنے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویمن ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سال 2018ءکی بہترین ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا جس کے مطابق ٹی 20 ٹیم میں تو کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی البتہ ون ڈے ٹیم میں پاکستان کی ثناءمیر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ثناءمیر کیلئے سال 2018ءانتہائی شاندار رہا اور انہیں ورلڈ ٹی 20 میں بہترین گیند کروانے کا اعزاز بھی ملا۔ گزشتہ برس انہیں آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں باؤلنگ میں صف اول پر رکھا گیا تھا۔

مزید : کھیل


loading...