نیاسال زرداری کیلئے بھاری، پاکستان اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے لیے 2019 کیسا رہے گا؟ علم نجوم کے ماہر مصور زنجانی اس بارے میں کیا کہتے ہیں جانئے
زائچہ پاکستان میں 2019ءکا سال ہے کشادگی رزق، خیر و برکت کا دور ہے، 2019ءکا پورا سال روحانی طو رپر پاکستان کے لئے بابرکت ثابت ہوگا لیکن زرداری کیلئے یہ سال بھارتی ہونے کا امکان ہے ۔
عمران خان صاحب کے زائچے کے مطابق ان کی پوزیشن جو ہے وہ 2019ءمیں اتار چڑھاﺅ کا شکار رہے گی، وزیراعظم کے حلف کے تحت اپوزیشن پارٹیاں بہت زیادہ پرابلم کھڑی کرتی رہیں گی، ان کی حکومت کا دورانیہ تقریباً دو ڈھائی سال کا ہے اور اس میں بھی اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے بہت زیادہ مسئلے مسائل رہیں گے۔
ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
نواز شریف صاحب کا جو جائزہ ہے وہ 2017ءکے آخر سے ہی خرابی کی طرف چل رہا تھا۔ 2019ءان کے لئے اکتوبر تک سختی رہے گی اور اکتوبر کے بعد سختی کم ہونا شروع ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ 2019ءکا جو ہمارا کیلنڈر ہے وہ منگل سے شروع ہونے والا ہے اور جب یہ 2002ءمیں ریپیٹ ہوا تھا تو آصف علی زرداری صاحب گرفتار ہوئے تھے۔ اس حساب سے دیکھیں تو ماضی کے کیلنڈر جب بھی ریپیٹ ہوئے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے حوالے سے اچھے ثابت نہیں ہوئے اور 2019ءکا سال بہت زیادہ بھاری نظر آتا ہے۔ 2019ءکا سال بھی آصف علی زرداری کے لئے بہت زیادہ بھاری نظر آتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو دیکھیں۔۔۔