شاہد آفریدی نے ڈاکٹر کا روپ کیوں دھار رکھا ہے؟ سال 2018ءکے آخری دن ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ مداح شدید تجسس میں مبتلا ہو گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف کرکٹ لیگز کھیلنے کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاہم سال کے آخری روز ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ ان کے مداح خوشگوار تجسس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شاہد آفریدی انجینئرز کے کپڑوں میں ملبوس پائے گئے تو اگلے ہی لمحے ڈاکٹر کا روپ دھار لیا، عرب کا روائتی لبات بھی پہنا لیکن آخر کیوں؟ یہ وہ سوال ہے جو اس ویڈیو کو دیکھنے والے ہر شخص کے ذہن میں ہے مگر اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔
خود شاہد آفریدی بھی اس ویڈیو کے آخر میں لوگوں کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ ”آپ لوگ کنفیوز تو ہو گئے ہوں گے، بتاﺅں گا لیکن کیوں۔۔۔؟“
شاہد آفریدی کے مداح اب شدت سے اگلی ویڈیو کے منتظر ہیں کہ آخر یہ کیا ماجرا ہے اور شاہد آفریدی ایسا کیا کرنے جا رہے ہیں جس کے بارے میں وہ ابھی نہیں بتانا چاہتے۔