جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے سعودی سفارتخانے میں بیگز لے جانے کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں سال صحافی جمال خاشقجی کے قتل نے سعودی حکمرانوں کو بڑی مشکلات میں گھیرے رکھا اور اس معاملے پر ولی عہد محمد بن سلمان کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ،اس معاملے پر ترکی نے بھی سعودی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا اور ترکی ابھی تک جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوا ،اب ترکی کے نشریاتی ادارے اے ایچ بی آر نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے سعودی سفارتخانے میں بیگز لے جاتے ہوئے دکھا یا گیا ہے ۔ ویڈیو میں 3 آدمیوں کو استنبول میں مقیم سعودی قونصل جنرل کے گھر 5 سوٹ کیس اور سیاہ رنگ کے 2 بڑے بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے بہت قریب ہے۔اے ایچ بی آر کے مطابق ترک ذرائع نے بتایا کہ ان سوٹ کیس اور بیگ میں جمال خاشقجی کے لاش کے ٹکڑے تھے۔ترک نشتریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ان بیگز اور سوٹ کیسز کو ایک منی بس کے ذریعے قونصل خانے سے قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے گیراج لےجایا گیا تھا جس کے بعد ان 3 افراد کو بیگ اندر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔