کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پانچ روزہ لیول 1 ایمپائرنگ کیمپ کا انعقاد 

کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پانچ روزہ لیول 1 ایمپائرنگ کیمپ کا انعقاد 
کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پانچ روزہ لیول 1 ایمپائرنگ کیمپ کا انعقاد 

  

کویت(محمد عرفان شفیق ) کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لیول۔1 ایمپائرنگ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی، بھارتی، سری لنکا اور بنگلادیش کے بیس سے زائد نوجوان ایمپائرز نے پانچ روزہ کیمپ میں شرکت کی اور آئی سی سی کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق ایمپائرنگ کے اصولوں کو سیکھا۔ آئی سی سی کے ایمپائر ایجوکیٹر ساریکا پرساد نیایمپائرز کوبہترین تکنیکی اصولوں کے ساتھ ساتھ غیر جانبداری اور ذمے دارانہ اصولوں سے آئی سی سی کے قوانین سے آگاہ کیا۔ انکی معاونت کویت کرکٹ کے ایجوکیٹر عمران مصطفیٰ حاجی اور جنرل سیکرٹری کویت کرکٹ ایسوسی ایشن نریش ڈی سوزا نے کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اشرف کا کہنا تھا کہ کویت میں ایمپائرنگ کورس بہت سودمند رہا۔ ہمارا ویڑن کویت کرکٹ کو آنے والے دنوں میں مزید کامیاب بنانا ہے اور انشااللہ جلد ہی مختلف ٹورنامنٹس میں ہمارے ایمپائرزاپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ کیمپ میں آئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس کورس سے آئی سی سی کے قوانین کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا ہے جس سے انکی کارکردگی پرمثبت اثر ات مرتب ہونگے۔

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان