دبئی میں مقیم پاکستانی تاجر برادری نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے ڈیم فنڈ کے لیے بڑی رقم عطیہ کردی

دبئی میں مقیم پاکستانی تاجر برادری نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے ڈیم فنڈ کے لیے ...
دبئی میں مقیم پاکستانی تاجر برادری نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے ڈیم فنڈ کے لیے بڑی رقم عطیہ کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے دبئی میں مقیم پاکستانی تاجر برادری نے ملاقات کر کے ڈیم فنڈ کے لیے 9لاکھ 18ہزار 510ڈالر عطیہ دے دیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی تاجروں کے وفد نے ممتاز مسلم کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے مختلف ملکوں میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریبات پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیا میر بھا شا ڈیم فنڈ میں اوور سیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے ،پانی کے ذخائر کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے مقررہ وقت سے پہلے شر وع ہو جائیں گے ،مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد بہت جلد رکھیں گے ۔

مزید : قومی


loading...