2018 : پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں 45 فیصد کمی ہوئی، تھنک ٹینک پلس کی سالانہ رپورٹ

2018 : پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں 45 فیصد کمی ہوئی، تھنک ٹینک پلس کی سالانہ ...
2018 : پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں 45 فیصد کمی ہوئی، تھنک ٹینک پلس کی سالانہ رپورٹ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھنک ٹینک پلس نے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018 میں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی ہوئی ۔ پاکستان میں 2018 کے دوران دہشتگرد حملوں میں 45 فیصد کمی ہوئی جبکہ جانی نقصان میں 37 فیصد کمی ہوئی۔ 2018 میں 229 حملوں میں 557 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ 2018 میں پاکستان میں 18 خود کش حملے ہوئے جو 2017 کے مقابلے میں کم تھے۔ تھنک ٹینک پلس کے مطابق سکیورٹی فورسز کی سب سے زیادہ توجہ سندھ اور بلوچستان پر رہی۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...