آرمی چیف نےخارجہ پالیسی کے میدان میں اہم کردار ادا کیا :مجیب الرحمان شامی

آرمی چیف نےخارجہ پالیسی کے میدان میں اہم کردار ادا کیا :مجیب الرحمان شامی
آرمی چیف نےخارجہ پالیسی کے میدان میں اہم کردار ادا کیا :مجیب الرحمان شامی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خارجہ پالیسی کے میدان میں اہم کردار اداکیاہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں جو پیش رفت ہوئی ہے اس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم کردار ادا کیاہے ، دوست ممالک نے بھی پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے میں تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے معاملے میں جتنا پارٹی بننے کی کوشش کررہی ہے ، اتنی ہی اپنے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد حکومتی وزراءنے جو زبان استعمال کی اس سے ایسا لگا کہ جے آئی ٹی اور ان کے درمیان کوئی فضا چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی گفتگو نے تبدیلی مشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے اور ان کی ڈانٹ ڈپٹ سننے سے تعلق رکھتی تھی ۔

مزید : قومی


loading...