وفاق نے چاہاتو سندھ حکومت گر جائیگی :حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

وفاق نے چاہاتو سندھ حکومت گر جائیگی :حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ
وفاق نے چاہاتو سندھ حکومت گر جائیگی :حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے اگر چاہاتو سندھ حکومت گر جائیگی، 2018کا سال میری نپی تلی رائے میں 1970جیساہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ تحریک انصاف نے کے پی میں اپنی کچے دھاگے سے بندھی حکومت پانچ سال بڑے آرام سے کی اوراب یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے جو سندھ میں پیپلز پارٹی کی مضبوط حکومت کو گرانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اگر چاہاتو سندھ حکومت گر جائیگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018کا سال میری نپی تلی رائے میں 1970جیساہے ، بظاہر ایسا لگتاہے کہ سیاسی بحران تھم چکا ہے لیکن یہ بہت خطرناک انداز میں یہ سال ختم ہواہے ، اس سال میں بہت سی اچھی چیزیں ہوئی ہیں کہ عمران خان کی جدوجہد کامیاب ہوئی ہے اور وہ وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...