پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے سال کے آغاز سے کچھ گھنٹے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے عوام کو تحفہ دے دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 86 پیسے کم کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 52 پیسے سستا کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 31 دسمبر رات 12 بجے سے ہو گا۔